کراچی پولیس ان ایکشن: کھارادر سے ماسک ذخیرہ کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے بعد منافع خوروں نے فیس ماسک کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا، رات گئے کھارادر پولیس نے کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والے 4 ملزمان کو دھر لیا۔

کپڑے کا عام 5 روپے والا ماسک 50 روپے جبکہ سرجیکل ماسک کا 80 روپے والا پیک 1700 سے 2100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے میدان میں آئے اور حالیہ دنوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ذخیرہ کئے ہوئے ہزاروں ماسک برآمد کرلئے۔

رات گئے کھارادر پولیس نے ذخیرہ اندوزی کرنے والے چارملزمان کو دھر لیا۔ 28 فروری کو رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شاہراہ قائدین میں کار شو روم سے ملزم کو حراست میں لیا جس کی نشاندہی پر گلشن اقبال سے 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کئے، ملزمان ڈیمانڈ بڑھتے ہی ماسک مہنگے بیچ رہے تھے۔

رینجرز نے واٹر پمپ چورنگی سے بھی بڑی تعداد میں ماسک پکڑے، ایک دکاندار کو بھی گرفتار کیا۔ ادھر پورٹ قاسم پر ڈرگ انسپکٹرز نے بیرون ملک سے منگوائے گئے این 95 ماسک کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی، 80 ہزار ماسکس سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …