سندھ ہائیکورٹ ،بیرون ملک منشیات سمگلنگ سے متعلق کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ سے متعلق کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی، عدالت نے شکیل احمد کی عمر قید کی سزابرقراررکھنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بیرون ملک منشیات سمگلنگ سے متعلق کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے مجرم کی سزا کےخلاف اپیل مسترد کردی،عدالت نے شکیل احمد کی عمر قید کی سزابرقراررکھنے کاحکم دیدیا،سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم سنگین اور ناقابل معافی جرم میں ملوث ہے،سزا کالعدم قرار نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …