کراچی: رینجرز کی نجی شوروم میں کارروائی، 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد، ملزم گرفتار

کراچی: میں رینجرز نے نجی شوروم میں کارروائی کرتے ہوئے 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کرلئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم آن لائن بڑے پیمانے پر ماسک مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔ رینجرز نے واٹر پمپ چورنگی پر ایک اور کارروائی میں دکاندار کو گرفتار کرلیا جس سے بھاری تعداد میں فیس ماسک برآمد کئے گئے، دکاندار فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …