سرکاری و نجی ہوسٹلز میں منشیات فروشی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بوائز اور گرلز ہوسٹلوں میں منشیات کی بھرمار ، نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ، کاروائی کی جائے قرارداد میں مطالبہ

لاہور (افضل سیال سے ) ہوسٹلوں میں منشیات فروشی کے خلاف قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ، قرار داد کے متن کے مطابق رکن اسمبلی نے یہ نشاندہی کی ہے کہ سرکاری اورنجی اداروں کے ہوسٹلوں میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے۔

منشیات فروش ، نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، یہ گھناؤنا کاروبار بوائر ہوسٹلوں کے ساتھ ساتھ گرلز ہوسٹلوں میں بھی جاری ہے۔

ممبر اسمبلی نے اپنی قرار داد میں منشیات کا کاروبار اور استعمال میں بڑھتا ہوا رحجان کو تشویش ناک قرار دیا ہے، جس سے نئی نسل پر بُرے اثرات مرتب ہورہےہیں،

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی حدود کے اندر اور ہوسٹلز کے باہر سول کپٹروں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ۔جو ہر آنے جانے والوں پر نظر رکھیں اور اگر کوئی منشیات فروش اور استعمال میں ملوث پایا جائےاُس کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ تاکہ اداروں اور ہوسٹلوں کو منشیات سے پاک کیا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …