نیااٹارنی جنرل کون ہوگا؟ وزیراعظم نے فیصلہ سنادیا،اعلامیہ بھی جاری

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)نئے اٹارنی جنرل کون ہوں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنادیا۔نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوزکے مطابق وزیراعظم نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم ہاوس سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہی خالدجاویدان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

ضرور پڑھیں: سوشل میڈیا پر میم کی بھر مار کے بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے ہوسٹ ” احمد گوڈیل “ نے حیران کن پیغام جاری کر دیا

دوسری جانب خالدجاوید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعدوہ پیر سے کام شروع کردیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے استعفیٰ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بار کونسل کے مطالبے پر اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزارت قانون نے وضاحت کی کہ انور منصور مستعفی ہوئے نہیں ہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیاگیاہے۔ وزارت قانون کے مطابق انور منصور خان سے نامناسب رویے کی وجہ سے استعفیٰ لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …