”تو نے کیسا جادو کیا“جمائمہ کا عمران کے پوسٹر پر دلچسپ تبصرہ

ٹویٹ ٹاپ ٹرینڈبن گیا، جمائمہ کا میری تصویر پر رائے دینا اچھا لگا:مصحور محسن رضا

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے پسِ منظر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں، پوسٹر میں بشریٰ بی بی کے ہاتھوں کے پاس جادوئی کرسٹل بال ہے جب کہ اس پوسٹر میں جمائمہ کو بھی سفید قمیض اور دوپٹے میں چھوٹا کرکے دکھایا گیا ہے۔ فلمی پوسٹر میں دکھائی گئی جادوئی کرسٹل بال پر درج ”تونے کیسا جادو کیا“۔ اس مزاحیہ پوسٹر کے ساتھ جمائمہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لالی ووڈ‘ کا پوسٹر کسے پسند نہیں؟۔لاہو ر میں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹر کی نشاندہی کی جمائمہ نے فلمی پوسٹر پر لکھے ہوئے جملے کا انگریزی ترجمہ کرکے معنی خیز 3مزاحیہ ایمو جیز بھی بنائے۔ جمائمہ نے لکھا کہ کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ تر افراد کی طرح مجھے بھی یہ مستحکہ خیز لگا، پاکستانی فلمی پوسٹرز، سٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں ۔ جمائمہ کی عمران خان سے متعلق ٹویٹ’تونے کیسا جادو کیا‘؟ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ ٹویٹ کو چند گھنٹوں میں 4ہزار بارری ٹویٹ کیے جانے سمیت اسے 22ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا جب کہ درجنوں افراد نے کمنٹس کیے، کئی افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے اب بھی انہیں عمران خان کی سچی ساتھی قرار دیا۔ لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی ٹویٹ کیے جانے کے بعد جمائمہ نے اپنی اس ٹویٹ پو ایک اور وضاحتی ٹوہٹ کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ مذکورہ فلمی پوسٹر کو سیریس نہ لیں انہوں نے صرف یہ مذاق کے طور پر شیئر کیا ہے۔ جبکہ ممتاز مصحور محسن رضا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے میری بنائی گئی تصویر پر جو زاویے کو مصوری کی شکل دینا تھا۔ ایک مصور ہونے کی وجہ سے ہمیں تنقیدہ کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس سے ہمارے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …