کراچی: زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثرہ ایک اور خاتون انتقال کرگئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

انتقال کرنے والی خاتون 35 سالہ زیب النساء کیماڑی کی رہائشی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، انہیں گزشتہ رات ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دو روز قبل کیماڑی میں پھیلنے والی پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج سے مجموعی طور پر اب تک متاثرین کی تعداد 234 ہوچکی ہے۔

جیکسن تھانے کے ایس ایچ او ملک عادل کے مطابق گزشتہ روز کی پانچ ہلاکتوں سمیت زہریلی اورپراسرار گیس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ضرورپڑھیں:کراچی: زہریلی گیس پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ، 2 خواتین ، ایک بچہ اور 3 مرد شامل تھے

کیماڑی کے علاقے مسان روڈ، ریلوے کالونی، جیکسن بازار اور ملحقہ آبادی میں پراسرار گیس سے متاثر ہونے کا سلسلہ اتوار کی شام 6 بجے شروع ہوا تھا اور درمیانی شب تک 100سے زائد متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں مین منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز بھی صورتحال معمول پر رہی لیکن شام ڈھلتے ہی جان لیوا گیس کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور اب کراچی بندرگاہ کے دوسری طرف کے علاقے کھارادر، میٹھادر، لیاری اور دیگر آبادیوں سے بھی متاثرہ افراد اسپتال پہنچنے لگے ہیں۔

500 افراد اسپتال لائے گئے: سیمی جمالی
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں گیس سے متاثر تقریباً 500 افراد کو اسپتال لایا گیا، جیکسن کیماڑی سے جو لوگ لائے گئے ان میں بچے بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ بھی حرکت میں آگئے
صورتحال تشویشناک دیکھ کر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی حرکت میں آگئے اور آبادیوں سمیت رات گئے تک اپنے وزیروں اور مشیروں کے ہمراہ اسپتالوں کے دورے کیے۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے علاقہ مکینوں کو زہریلی گیس سے بچانے اور متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی۔

ضرورپڑھیں:غیر قانونی قبضے ، ایل ڈی اے کا ایک ملازم برطرف ، دوسرا جبری ریٹائر

اس کے علاوہ پاکستان آرمی، نیوی، پاکستان رینجرز، کراچی پولیس اور شہری انتظامیہ بھی متحری ہے۔

ہوا خطرناک حد تک آلودہ کیسے ہو رہی ہے؟ کہیں سے زہریلی اور جان لیوا گیس خارج ہو رہی ہے؟ یا علاقے میں کسی کیمیکل کی بُو ہے؟ اس سلسلے میں کوئی بھی چیز واضح نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …