زینب الرٹ بل کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)زینب الرٹ بل کادائرہ کار اسلام آباد کی بجائے پورے ملک تک بڑھانے کافیصلہ کرلیا، اس ضمن میں ترامیم منظور کر لی گئیں۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کادائرہ کار اسلام آباد کی بجائے پورے ملک تک بڑھانے کافیصلہ کرلیا، اس ضمن میں ترامیم منظور کر لی گئیں۔ ایف آئی آر اندراج میں تاخیر کے مرتکب پولیس افسرکی برطرفی، کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 2سال قید اور 50 ہزارسے 1لاکھ تک جرمانے کی ترامیم کوبھی بل کاحصہ بنا دیا۔

ضرورپڑھیں:عمران جیسے وزیراعظم کا پاکستان کے عوام پر مسلط ہونا بدقسمتی ہے ،اسحاق ڈار

چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر نے اجلاس میں کہا کہ بچوں سے زیادتی اور اغواکے واقعات پر قابوپانے کیلیے زینب الرٹ بل کو زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ نئی ترامیم کے تحت ڈی جی کی تقرری کے لیے وزارت انسانی حقوق اشتہار دے کر وزیراعظم کے سامنے نام رکھے گی جس پر وزیر اعظم ڈی جی زارا کی تعیناتی کی منظوری دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …