پنجاب کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،22نکاتی ایجنڈا بھی سامنے آگیا

(میڈیا 92نیوز آن لائن)پنجاب کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے 8 کلب روڈ پر ہو گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،پنجاب حکومت کل میٹرو اورنج ٹرین کےکرایوں کو حتمی شکل دے گی،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائیگا،اجلاس میں صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس بھی زیر غور آئے گا۔

قائد اعظم لائبریری میں تقرریوں کے ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا،قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور ڈویلپمنٹ کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی جائے گا،کابینہ سروس رولز 2019 کی تشکیل کی تجاویز دے گی۔

حکومتی سرپرستی میں دکانیں بنانے کے ترمیمی بل 2019 پر بھی غور کیا جائےگا،سیاحت کے فروغ کے بنائے جانے والے کوآرڈینیشن بورڈ پر بھی غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …