اب سرکاری افسران کو سیاسی خاندان کی خدمت گزاری پر ترقی نہیں ملے گی،فردوس عاشق

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کی ترقی کا معیار کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری نہیں بلکہ عوامی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل سے جوڑ دیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:”میرے پاس آپ کیلئے ایک تحفہ ہے“ سعودی شہری نے گورنر ریاض کی گاڑی رکوا لی لیکن دراصل کیا درخواست کی ؟

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سول سروسز میں اصلاحات نصف صدی سے مروجہ فرسودہ نظام میں تبدیلی اور پاکستان کے نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔ نااہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ افراد کی خوشنودی یا کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیار نہیں بنے گی۔ ترقی کا معیار اب محنت، صلاحیت، عوامی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل سے جوڑ دیا گیا ہے۔ افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔ افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا قوم سے کیا ہوا عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ جو کارکردگی دکھائے گا اس کو میرٹ کے تحت پروموٹ کریں گے اور مکمل سپورٹ دیں گے۔

ضرورپڑھیں:گیلکسی ایس 20 میں ای سِم متعارف؛ لیکن کس لیے؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کی ترقی سے پہلے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ 20 سال سروس کا ایک سنگ میل بنایا گیا ہے، اس عرصے کے بعد سرکاری ملازم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا اور مستعد سول سرونٹس ترقی پا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …