قبر کے اندر چلے کاٹنے والا جعلی پیر بے نقاب،مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرلیا

سیالکوٹ (میڈیا92نیوز)تھانہ صدر کے علاقہ ونجل میں جعلی پیر کا زیر زمین چالیس روزہ چلے کا انکشاف جعلی پیر مریدوں کی دعائوں میں چالیس روز کے لئے زیر زمین چلا گیا تھا

خود ساختہ قبر میں اتارے جانے اور پولیس کے قبر سے نکالنے کی فوٹیج میڈیا 92نیوزنے حاصل کر لی,بظاہر قبر میں جاتا پیر زیر زمین کمرے سے برآمد ہوا،

کمرے میں ہوا داخل ہونے کے لیئے سوراخ رکھے گئے تھے,قبر میں نرم بستر اور کھانے پینے کا انتظام بھی موجود تھا،

قبر میں جانے سے پہلے پیر سے ملنے والے مرید بھی رو رو کر رخصت کرتے رہے پیر بھی اپنے مریدوں کو دلاسہ دتہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس ، پولیس نے کاروائی کرکے بھانڈا پھوڑ دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر صغیر شاہ کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …