نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

(میڈیا 92نیوز آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر نیب کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپے دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب مارے گئے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع شریف خاندان کے ملکیتی دفاتر پر چھاپے مارے۔

ضرورپڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد دھرنے کیلئے آئیں گے……….شیخ رشید نے بڑی آفر کردی

ان کا کہنا تھا کہ نیب والے چھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے، نیب والےکچھ نہیں بتاتے اور دفاتر سے کمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں، نیب 18 ماہ میں کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نیب کے چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، چھاپے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں پر مارنے چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …