جگن کاظم نے اپنی نازیبہ ویڈیو لیک کرنے والوں‌ کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی

پاکستان کی نامور اداکارہ جگن کاظم کا ماننا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں خواتین کو خاص طور پر ٹارگٹ کرکے ان کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک کی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں میزبان مبشر لقمان کو دیے ایک انٹرویو میں خواتین کی سوشل میڈیا پر نامناسب تصاویر اور ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے بات کی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے کسی کا بھی نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ‘مانا کے آج کل سوشل میڈیا کے زمانے میں ہر چیز وائرل ہوجاتی ہیں، شاید ایسی تصاویر کھچوانا عقلمندی کی بات نہیں ہے’۔

تحریر جاری ہے‎

انہوں نے مزید کہا کہ ‘لیکن میرا سوال یہ ہے کہ جب مرد ماڈلز، جو نامناسب ملبوسات میں ہوتے ہیں، تو انہیں کچھ نہیں کہا جاتا لیکن میڈیا میں صرف خواتین کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟’

ضرور پڑھیں:چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی

ایک موقع پر جب مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کچھ واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں لوگ خود اپنی نامناسب ویڈیوز بناکر مقبولیت حاصل کرنے کے لیے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔

اس پر جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے یہ بات ہضم کرنا بےحد مشکل ہے کہ لوگ خصوصاً خواتین مقبولیت کے لیے خود اپنی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں’۔

ایک موقع پر مبشر لقمان نے کہا کہ اپنی خود کی نامناسب ویڈیوز بنانا بھی ایک قسم کی ذہنی بیماری ہے۔

اس پر جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی اپنی ایسی ویڈیو بنا کر ریلیز بھی کررہا ہے تو لوگ اسے شیئر کیوں کررہے ہیں؟ کم از کم اگر کوئی خود ایسا کررہا ہے تو میں اس کی تشہیر نہیں کروں گی’۔

ضرور پڑھیں:مایا علی اورشہریارمنور کے رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اداکارہ کے مطابق اگر کوئی اپنی نامناسب ویڈیو بناکر کسی کو بھیجتے بھی ہیں تو شاید ان کا آپس میں کوئی ایسا تعلق ہوگا، لیکن اسے کوئی کچھ کیوں نہیں کہتا جو آگے اس ویڈیو کو وائرل کررہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا میں ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جہاں خصوصاً خواتین کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

صبا قمر، رابی پیرزادہ اور علیزے شاہ جیسی اداکارائیں اس کا شکار بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …