مایا علی اورشہریارمنور کے رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
اداکارہ مایا علی اورشہریار منورکی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے اورمداح دونوں کو خوب سراہ رہے ہیں۔اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مایا علی دولہے کی بہن بنی ہوئی سب سے منفرد نظر آرہی ہیں۔دوروزقبل افنان قریشی کی مایوں کی تقریب تھی جس میں مایا علی ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

ضرور پڑھیں:مرزا غالب کی 151 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

گزشتہ روزمایا علی کے بھائی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکار شہریار منور بھی شریک ہوئے جب کہ شادی کی تقریب میں مایا علی اورشہریار منورکے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔مداح دونوں کی جوڑی کو خوب سراہ رہے ہیں اور انہیں بہترین جوڑی قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار شہریارمنورکی منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے۔ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے بعد دونوں اداکارایک دوسرے کے قریب آگئے، تاہم مایا علی یا شہریار منورنے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …