اداکار و گلوکار محسن عباس ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے……….نئے پروجیکٹ کی تفصیل سامنے آگئی

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کا اعلان کردیا۔گزشتہ سال محسن کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے ادکار پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جسے محسن عباس کی جانب سے بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور پھر بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہوگئی تھی۔

اس واقعے کے بعد اداکار کچھ عرصے کے لیے بڑے پردے سے غائب ہوگئے لیکن اب انہوں نے فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان کراچی‘ سائن کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی ہے کہ وہ اب ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان کراچی‘ سائن کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔یہ فلم پاکستانی فلم تیور اور کتاکشا کے ہدایت کار ابو علیحا کی ہوگی جس میں محسن عباس حیدر کے ساتھ اداکارہ نوشین شاہ بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …