پاکستان میں‌ بے خوف ہوکر سرمایہ کاری کرو چاہے تو میری گارنٹی لے لو،رجب طیب نے دبنگ اعلان کردیا

(میڈیا 92نیوز آن لائن)
ترکی نے پاکستان کے انجینئرنگ، سیاحت، تعمیرات، دفاع، آٹوموٹیو اور کیمیکل کے صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی ظاہر کردی ہے۔یہ دلچسپی جمعہ کو وفاقی وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت بی ٹو بی سیشن میں ظاہر کی گئی ہے،

ضرور پڑھیں‌:حمزہ عباسی نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کے حوالے سے ایک ایسی دعا کردی جس پر ہر کوئی آمین کہہ اٹھے

ترک صدر طیب اردوان اپنے ہمراہ ترکی کے 200 سرفہرست سرمایہ کاروں کا وفد لیکر آئے ہیں، بی ٹو بی سیشن پاکستانی سرمایہ کار وصنعتکاروں، ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس کونسل کے سربراہوں کے علاوہ سرکاری اداروں پی بی آئی ٹی، ٹی ڈی سی پی، پی ٹی ڈی سی، ترکی کے سرکاری اداروں ٹم سیڈ، ڈی آئی ای کے، پاکستان ترکی فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے حکام بھی موجود تھے۔

ضرور پڑھیں:ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب..کشمیر کے حوالے سے وہ بات کہہ دی جس سے پورے بھارت میں سکوت طاری ہوگیا

سیشن کے دوران وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد نے ترکی اور پاکستان کے سرفہرست صنعتکار وسرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے نجی و سرکاری شعبے نئے شعبوں اور نئی راہیں تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …