فوج سے کس قسم کے لوگ ڈرتے ہیں‌ عمران خان نے بتادیا

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کو ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

ضرور پڑھیں:حمزہ عباسی نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کے حوالے سے ایک ایسی دعا کردی جس پر ہر کوئی آمین کہہ اٹھے

وزیراعظم نے کہا کہ جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈرانہی کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔ آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکا نام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …