بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک بار پھر مودی کو اس کی اوقات یاد دلادی

ممبئی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار کی مسلم مخالف متنازع پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر بول پڑیں اور کہا ہے کہ شہریت بل کے معاملے پر بھارتی پولیس مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے۔ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اداکارہ سوارا بھاسکر نے تشدد پسند مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جس کے مختلف ادارے ملکی آئین پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

ضرور پڑھیں :شائقین کنگز اورلاہور قلندرز کی جنگ دیکھنے کیلیے بے چین

سوارا بھاسکرنے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے والے اور مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کی حمایت کرنے والے افراد کو بھارتی عوام کے تلخ سوالوں سامنا کرنا ہوگا عوام کو بھارتی حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنا ہوگی۔

ضرور پڑھیں :وفاق نے صوبوں‌ کی جھولی میں‌ کھربوں ڈال دیئے

انہوں نے بابری مسجد کے فیصلے پر بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ ایک ہی فیصلے میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے واقعے کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور اسے شہید کرنے والوں کو شاباش بھی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …