ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی قبضہ مافیہ سے واگزار کرالی گئی….جگہ کی قیمت جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس اور ڈپٹی کمشنر لاھور دانش افضال کی ہدایت پر ہربنس پورہ میں بڑی کاروائی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاھور احمد افنان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف جلیل اور اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معلوف موقع پر کاروائی کرتے ہوئے دیکھائی دئیے۔ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں 70کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

ویڈیو دیکھیں

ذرائع کے مطابق وا گزار کروائی جانے والے سرکاری اراضی کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ روپے بتائی گی ہے۔ اینٹی کرپشن نے مستقبل میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ اسٹنٹ کمشنر شالیمار نے دیگر ناجائز قابضین کو بھی سرکاری اراضی خالی کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …