لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت.عدالت نے ڈپٹی کمشنر افضال دانش کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.

عدالت کا ڈی سی لاہور کے عدالت میں خود پیش نہ ہونے پر شدید اظہار برہمی.جسٹس شاہد وحید نے مقامی شہری عبدالباری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ عدالت میں پیش ہوئے.بلایا ڈپٹی کمشنر کو تھآ آپ کیوں آئے، جسٹس شاہد وحید کا اے ڈی سی آر سے استفسار.محمد اصغر جوئیہ نے عدالت کو بتایا کہ ریونیو کے معاملات کو میں دیکھتا ہوں اور یہ میرے متعلقہ کیس تھا اس لئے حاضر ہوا.
جسٹس شاہد نے کہا کہ عدالت جس افسر کو طلب کرتی ہے اسی کو حاضر ہونا چاہئے.

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو کارروائی کیلئے بھجوائی.عدالتی حکم کے باوجود ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش نے کارروائی نہیں کی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …