بہاولنگر میں ایجوکیشن کمپلیکس کے قیام میں پنجاب پولیس کا ڈی ایس پی رکاوٹ بن گیا وجہ جان کر ہرکوئی رنجیدہ

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ایجوکیشن کمپلیکس کے قیام میں پنجاب پولیس کا ڈی ایس پی رکاوٹ بن گیا.تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول کی رہائش گاہ پر قابض ہوگیا.

سرکاری رہائش گاہ پر پولیس کے ڈی ایس پی کے قبضے کی وجہ سے ایجوکیشن کمپلیکس تاحال پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا.پولیس کے ڈی ایس پی کو بارہا رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس دیے گئے مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا.

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ڈی ایس پی کی وجہ سے ناجائز قبضے سے ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر ناممکن ہو گئی.مستقبل کے ننھے معماروں کے فنڈز ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے.
رہائش گاہ خالی کروانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایس پی پٹرولنگ پولیس کو مراسلہ لکھ دیا.

سی ای او ڈی ای اے کے مطابق رہائش گاہ پر قابض پولیس افسر کی وجہ سے پرنسپل کو آڈٹ پیراز کا سامنا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …