عمران خان نے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ سچ ثابت کر دکھایا

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)عمران خان نے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ سچ ثابت کر دکھایا.تعلیمی سکالر شپس کے بعد پنجاب بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے تمام تر انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے.
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے سفارشات صوبائی کابینہ کو بھجوا دیں .

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی بیکار پڑی اراضی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا.محکمہ اوقاف پنجاب، محکمہ بورڈ آف ریونیو اور لیکوڈیشن بورڈ کی اراضی پر کھیل کے میدان بنائے جائیں گے.سرکاری محکموں کی اراضی پر کھیل کے میدان بنانے کیلئے چیئرپرسن لیکوڈیشن بورڈ، سیکرٹری اوقات، یوتھ افیئرز، ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی.

ایک سے دو ایکڑ کے کھیل کے میدان مقامی آبادیوں کے وسط میں بنائے جائیں گے .خواتین کیلئے الگ کھیل کے میدان بنانے کیلئے بھی تجاویز تیار کر لی گئیں

ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئے کھیل کے میدانوں کی 436 سکیموں کی ابتدائی منصوبہ بندی تیار کرلی گئی.موجودہ مالی سال میں 100 نئے کھیل کے میدانوں کیلئے 9 کروڑ 16 لاکھ روپے منظور کرنے کی تجویز دے دی گئی
صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز نے اضلاع میں 1500 ایکڑ سے زائد اراضی کی نشاندہی مکمل کر لی.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …