اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
اسلام آباہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے روک دیا،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ آئندہ سماعت تک اسلام آبادکے بلدیاتی اداروں کو نئے فنڈز بھی جاری نہ کرے،عدالت نے اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی کاموں کے فنڈز بھی استعمال نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جاری ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر سماعت کی،میونسپل کارپوریشن کے وکیل قاضی عادل عزیزعدالت میں پیش ہوئے،میئراسلام آبادشیخ انصرعزیز عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر اسلام آبادہائیکورٹ برہم ہو گئی،میئراسلام آباد شیخ انصر عزیزنے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے جان بوجھ کر اختیارات بلدیاتی اداروں کو نہیں دے رہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ،چیف کمشنر اورچیئرمین سی ڈی اے کو 21 فروری کو طلب کرلیااورسماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …