انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج سٹاک ایکسچینج میں کیا حالات ہیں ؟ جانئے

کراچی (میڈیا 92نیوز آن لائن)
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 46 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی ڈالر تین پیسے مہنگا ہوا تھا ۔

تاہم دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے تاہم ابھی واضح بہتری نہیں آ سکی ہے ۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں یک دم بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 39 ہزار 734 پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری کا سلسلہ مسلسل برقرار نہیں رہ سکا اور اب انڈیکس واپس 31 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 39 ہزار 327 پر آ گیا ہے ۔گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 846 پوائنٹس کمی ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …