پاکستان اور ترکی کا سماجی اور معاشی ترقی کیلئے معاہدہ کرنے کافیصلہ ،کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے معاہدے کی منظوری حاصل کرلی گئی

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
پاکستان اور ترکی نے سماجی اور معاشی ترقی کیلئے معاہدہ کرنے کافیصلہ کیاہے،کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے معاہدے کی منظوری حاصل کرلی گئی ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے معاہدہ کرنے کافیصلہ کیا ہے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے معاہدے کی منظوری حاصل کرلی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کی تجویز پر معاہدہ تیارہواجس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ،ترک صدرطیب اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدے پر دستخط ہوں گے، معاہدے کے تحت ترکی میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی مواقع میسر ہوں گے اسی طرح پاکستان میں مقیم ترک افراد کو بھی خصوصی مواقع میسرہوں گے ۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق اس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ترکی اورپاکستان کے مابین موجودہ معاشی تعاون میں بھی اضافہ ہوگا، معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان عوام بالخصوص بزنس کمیونٹی کو روابط کے مواقع ملیں گے بلکہ کاروبار کو مزید فروغ دینے کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …