تبدیلی سرکار کاعوام کو ریلیف دینے کا بڑا پلان تیار،یوٹیلیٹی سٹورز کو 15 ارب کا بڑا پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا بڑا پلان تیار کرلیا،یوٹیلیٹی سٹورز کو 15 ارب کا بڑا پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق تبدیلی سرکار نے عوام کو ریلیف دینے کا بڑا پلان تیارکرلیا ہے،حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو 15 ارب کا بڑا پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے خصوصی راشن کارڈز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،یوٹیلٹی سٹورز کو اشیا خوردونوش کی فرہمی بڑھائی جائے گی ،غریب طبقے کو آٹا،چینی ،دالوں، چاول اورگھی پر سبسڈی ملے گی ،ای سی سی کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی،مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …