غریب اورتنخوا ہ دارطبقے کوریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر حد تک جائیں گے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام،غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے،غریب اورتنخوا ہ دارطبقے کوریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کے اقدامات پر بھی غورکیاگیا،عام آدمی کے ریلیف کےلئے بڑے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ اجلاس میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ غریب کی تکلیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکی، ہماری اولین ترجیح عوام،غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے، غریب اورتنخوا ہ دارطبقے کوریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر حد تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …