حکومت کے انتقامی ہتھکنڈے ختم ہونے والے ہیں انکے جانے کا وقت قریب ہے ،رانا مشہود

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ حکومت شریف خاندان کے خلاف انتقامی مقدمات قائم کررہی ہے،حکومت کے انتقامی ہتھکنڈے ختم ہونے والے ہیں انکے جانے کا وقت قریب ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلیف نہیں دے سکتی عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنادی،ان کاکہناتھاکہ یہ حکومت مخالف جماعتوں سے صرف سیاسی انتقام لینا جانتی ہے،حکومت کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرنے والوں کونشانہ بنایا جارہاہے۔

رانا مشہود نے کہاکہ ناقدین جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے منصوبے بناتے رہتے ہیں ، حکومت شریف خاندان کے خلاف انتقامی مقدمات قائم کررہی ہے، اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کومضبوط کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے،رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کے انتقامی ہتھکنڈے ختم ہونے والے ہیں انکے جانے کا وقت قریب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …