فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈال دی……کون کون سی فیکٹری سیل کردی جان کر شہری سکھ کا سانس لیں گے

لاہور(میڈیا نیوز آن لائن)چٹ پٹی نمکو مزے سے کھانے والے ہوشیار باش ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں نمکو تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ ۔چیکنگ کے دوران مضر صحت ناقص نمکو اورسنیکس تیارکرنے والی 4 فیکٹریاں پکڑی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فیکٹریوں میں سے32 من ناقص مال تلف،900کلو مضر صحت ناقص نمکو،200 کلوپکوڑیاں، 100کلو چپس،80 کلو سویاں سمیت کھلے رنگ اور مصالحہ جات تلف کردئے گئے۔تمام کاروائیاں ڈوھلنوال مین بازار، علامہ اقبال ٹائون لاہور میں کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف حاجی نواز نمکو، جھولے لعل نمکو پکوڑیاں، حاجی صاحب نمکو پکوڑیاں اور بی ایم نمکو فیکٹری کو بھی سیل کیا گیا۔عرفان نواز میمن نے بتایا کہ غلط لیبلنگ، جعلی پیکنگ اور خام مال کا ریکار ڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ استعمال شدہ آئل، کھلے ملاوٹی مصالحہ جات، ناقص بیسن سے تیار نمکو صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ زیاد ہ منافع کمانے کے لالچ میں ناقص خام مال سے خوراک تیار کرنا سنگین جرم ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …