وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں کے دل جیت لئے……بھارت کی پریشانی میں اضافہ

اسلام آباد(میڈیا92 نیوز آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آزاد جموں و کمشیر کے پارلیمانی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔وزرات خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر برائے گلگت و بلتستان اور کشمیر امور علی امین گنڈا پور اور آزادا کشمیر کی پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک تھے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سفارتی حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں نے 5 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہا۔

خیال رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …