سٹار مارکیٹنگ ایکسپو کامیلہ سج گیا،سٹار مارکیٹنگ نے ڈسکائونٹ کارڈ متعارف کرادیا جو آج سے پہلے کسی نے نہیں کرایا اس کا فائدہ جان کر ہر شہری خوش ہوجائے

اسلام آباد(عامر بٹ سے)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سٹار مارکیٹنگ ایکسپو کا دوروزہ میلہ سج گیا۔سٹار مارکیٹنگ ایکسپو کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیا۔

ایکسپو میں جڑواں شہروں کے علاوہ ملک بھر سے بلڈرز،ڈویلپرزاور جائداد کی خریدوفروخت کرنے والے اداروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اس میلے میں فیملیز کا جوش وخروش بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ایکسپو میں مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے جس پر ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا رش نظر آیا۔آج کی ایکسپو کی خاص بات پاکستان میں سٹار مارکیٹنگ کی جانب سے” سٹار کلب کارڈ” بھی متعارف کروا دیا گیا۔ ہرقسم کی جائیداد کی خریدوفروخت پرملکی تاریخ میں پہلاپراپرٹی ڈسکائونٹ کارڈ جاری کیا گیا۔سٹار مارکیٹنگ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جنید گوہرکا کہنا تھا کہ سٹار کلب کارڈ کے ذریعے آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں لانچ ہونے والے سٹار مارکیٹنگ کے کسی بھی منصوبے میں پلاٹ ، اپارٹمنٹ ، آفس دکان ، بنگلہ یافارم ہائوس کی کل قیمت پر پانچ فیصد ڈسکائونٹ دیا جائیگا۔

ویڈیو دیکھیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹار ماریکٹنگ کے اس سٹارکلب کارڈ کو پاکستان بھر میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں شہری استعمال کر رہے ہیں اوران کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہو جارہا ہے۔ لاہور ،کراچی، ملتان، فصیل آباد ،پشاور، حیدر آباد، نوشہرہ اور اسلام آباد میں قائم کئے جانے والے سٹار کلب کارڈ کی افادیت سے جہاں عوام الناس براہ راست فوائد حاصل کر رہی ہے وہاں اس طرح کی سروسز کا اعتراف بھی دنیا بھر میں کیا جارہا ہے جس کا بلاشبہ کریڈیٹ بھی سٹار ماریکٹنگ کو ہی جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …