مہوش حیات اپنے ہی محسن فواد چوہدری پر برس پڑیں …..وجہ جان کر تبدیلی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ جائے

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
اداکارہ مہوش حیات بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مخالفت کرنے والے افراد پر پھٹ پڑیں۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ تاہم بہت سے وزرا اور سیاسی شخصیات نے اس قرارداد کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔

اس قرارداد کی مذمت کرنے والوں میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہما رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔ جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی جانب سے بھی اس قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کی مذمت کرنے والوں کو کہا ہے عجیب بات ہے جب بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تو ہم سب قصورواروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اور جب حکومت اس بات پر متفق ہوگئی ہے تو ہم سب ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘‘ کے پیچھے چھپنے لگے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمیں معاشرے میں رائج اس روش کو روکنے کے لیے مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …