کبڈی ورلڈکپ میں‌شرکت کے لئے ایسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے بھارتی کبڈی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کل سے شروع ہوگا،ایونٹ میں پاکستان ،بھارت،جرمن،آذربائیجان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گے،کبڈی ورلڈکپ کے میچ لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے،اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ مہمان ٹیموں کی پاکستان آمد جاری ہے جبکہ جرمنی،آذربائیجان، آسٹریلیاکی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں ۔

بھارتی کبڈی ٹیم بھی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ گئی،بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچی،بھارتی ٹیم میں امرت اولکھ، ونے کھتری،یادھا سرخ پوراور کھسی دگن شامل ہیں،دلا بگا پنڈ،سرلی خروال،کلدیپ سنگھ ،ارش اورجودھا سرخ پور بھی ٹیم کا حصہ ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیااور گلدستے پیش کئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایاگیا،بھارتی کبڈی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 10 فروری کو جرمنی کیخلاف کھیلے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …