پی آئی سی حملہ کیس،حکومت پنجاب نے حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

لاہور(میڈٰیا 92نیوز آن لائن)
پنجاب حکومت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 8 ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی آئی سی حملہ کیس کے 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے رجوع کرلیاگیا،حکومت پنجاب نے حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے اپیل دائر کردی،دیگر ملزموں میں زین عباس،علی جاوید،عبدالمجید،مزمل حسین، عابدناز، اسامہ معاذ اور نعیم قمر شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ ملزمان نے 100 سے زائد وکلا کے ساتھ مل کر پی آئی سی پر حملہ کیا، وکلانے ڈنڈوں اور سوٹوں سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی،حکومت پنجاب کاکہنا ہے کہ عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں،پی آئی سی پر حملے سے متعدد مریض جان سے گئے اور ان کا علاج متاثر ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی آئی سی حملے کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دے،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت8 ملزموں کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …