مریم صفدر کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ہو گیا۔۔۔۔وجہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)مریم صفدر کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ہو گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئے ججز روسٹر میں نیا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔نیب کیسز کی سماعت کیلئے بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی ہونگے جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم صفدر کی درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے کی تھی۔ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بنچ کی تبدیلی کی وجہ سے مریم صفدر کا کیس دوسرے بنچ کو منتقل کیا گیا تھا۔مریم نواز کیجانب سے دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

مریم صفدر نے کہا کہ موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔مریم صفدر کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔میں عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں۔والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، مریم نواز

مریم صفدر نے بتایا کہ نواز شریف بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں۔نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے، نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔مریم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔دائر درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …