نوکری سے برخاست ڈریپ کے افسر نے معاون خصوسی ڈاکٹر ظفرمرزاکوقانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
نوکری سے برخاست ڈریپ کے افسر نے معاون خصوسی ڈاکٹر ظفرمرزاکوقانونی نوٹس بھیج دیا، ڈاکٹر عبید علی نے نوٹس میں عائد الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نوکری سے برخاست ڈریپ کے افسر نے معاون خصوسی ڈاکٹر ظفرمرزاکوقانونی نوٹس بھیج دیا،وزارت صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عبیدکو نوکری سے برخاست کیا گیا تھا،ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈاکٹر عبید کو چھٹی کرنے کی وجہ سے نوکری سے برخاست کیاتھا۔

ڈاکٹرعبیدعلی نے نوٹس میں عائد الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، ثبوت کی عدم فراہمی پر معافی یا5 ارب ہرجانے کا مطالبہ کیاگیا ہے،قانونی نوٹس میں ظفرمرزاکو15 دن میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …