تبدیلی سرکار نے اپنی یوٹرن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہباز شریف کا کون سا10 سال پرانہ منصوبہ اپنے نام سے شروع کرنے جارہی ہے؟ پڑھئے

لاہور(عمر سعید سے)پاکستان تحریک انصاف کی صاف پانی کی فراہمی کے شہباز شریف کے منصوبے پر تنقید اعلانیہ ہی رہی۔تبدیلی سرکار نے اپنی یوٹرن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہباز شریف کے 10 سال پرانے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بزدار حکومت نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 10 سالہ پرانا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ بلدیات نے سابق دور حکومت کے منصوبے کلین ڈرنکنگ واٹر فار آل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیبنٹ کو تفصیلات فراہم کردیں۔
سابق دور حکومت وفاق کے تعاون سے کلین ڈرنکنگ واٹر پروگرام شروع کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پروگرام پر ابتدائی طور پر 12 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔سابق دور حکومت میں ٹھیکداروں کی مبینہ غفلت اور ناقص میٹریل لگانے پر پروگرام روک دیا گیا۔موجودہ حکومت 1 ارب روپے کے مزید فنڈز دیکر کلین ڈرنکنگ واٹر فار آل پروگرام شروع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے میں ادھوری رہ جانے والی سکیموں کو ٹھیکیداروں سے مکمل کرایا جائے گا۔منصوبے کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …