سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کیخلاف پنجاب حکومت نے ایسا اقدام اٹھالیا جس سے انکی گرفتاری کے امکان دوبارہ روشن ہوگئے

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا بیرون ملک قیام /نامکمل میڈیکل رپورٹس پر پنجاب حکومت نے مراسلہ لکھنے پر غور شروع کر دیا۔اعلیٰ حکام کی جانب سے منظوری کے بعد نواز شریف کو مزید رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا میڈیکل بورڈ نوازشریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات کر چکا ہے۔نوازشریف کی جانب سے تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں، ذرائع

پنجاب حکومت نے نوازشریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے کہا کہ ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ نواز شریف کے معالج کے خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پربھی تحفظات کا اظہارکرچکا ہے۔میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمود ایاز، ڈاکٹر کامران خالد چیمہ، ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر فائزہ بشیر شامل ہیں۔ڈاکٹر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر ثوبیہ قاضی، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر مونا عزیز، ڈاکٹر فاطمہ خانم اور ڈاکٹر عدنان خان بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …