پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ…..پائلٹ نے کیسے جان بچائی پڑھئے اس خبر میں

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)پاک فضائیہ کا طیارہ جھنگ کے شہر شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ جہاز سے بحفاظت نکلنے اور زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ واقعہ میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …