سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی فروخت کرنے والوں کی درخواست ضمانت خارج کیوں‌ کی؟…..پڑھیئے اس خبر میں

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی فروخت کرنے والوں کی درخواست ضمانت خارج کردی ،عدالت نے نیب کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری اراضی فروخت کرنے والوں کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر پر بغیر تیاری پیش ہونے پر برہمی کااظہار کیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈی ایچ اے کو 731 ایکڑاراضی فروخت کی گئی ،وکیل ملزم نے کہا کہ میرے موکل نے ڈی ایچ اے کو زمین فروخت نہیں کی ۔

عدالت نے کہاکہ ہر سوال کا جواب نیب پراسیکیوٹرزکوفائلوں سے ڈھونڈناپڑتا ہے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوشش کریں گے آئندہ عدالت کو شکایت نہ ہوا۔سپریم کورٹ نے سرکاری اراضی فروخت کرنے والوں کی درخواست ضمانت خارج کردی ،عدالت نے نیب کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …