نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل،احسن اقبال کے ریمانڈ میں کتنی توسیع دے دی گئی…..پڑھیئے اس خبر میں

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی میں نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے گرفتارلیگی رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو عدالت میں پیش کردیا۔احسن اقبال نے کہاکہ نیب سے پوچھیں سعودی عرب کو خط لکھاتو کیا جواب ملا؟،نیب نے سعودی عرب سے میرے کتنے ریال برآمد کرلئے؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ایم ایل اے پر پراسیس جاری ہے،جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں نیب تو ابھی تحقیقات کررہاہے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم ریفرنس میں سب کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نیب کب تک سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کرے گا؟نیب نے کہا کہ ہم 90دن کے اندر ریفرنس دائر کردیں گے ،جج محمد بشیر نے کہاکہ 90 دن ریمانڈ کیلئے ہیں ریفرنس کیلئے نہیں ،عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ ریفرنس جلد لایاجائے، عدالت نے احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں28 فروری تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …