بھارتی گیدڑ بھبکیوں کو پاکستانی کور کمانڈرز نے اپنے جوتے کی نوک پر رکھ لیا……آئندہ کوئی لحاظ نہیں‌ کریں گے

راولپنڈی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عسکری قیادت نے کہا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خطے پر منفی اثرات پڑیں گے اور ایسے بیانات خطے کے امن وامان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جب کہ افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی ظلم و جبر کا بہادری سے سامنا کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدکامیاب ہوگی، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دباسکتا اور قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت لے کررہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …