پی ایچ اے نے لاہور کو دلہن بنانے کا عملی کام شروع کردیا….نہر کو کتنے ہزار گلاب کے درختوں سے مزین کیا جائے گا جان کر دل باغ باغ ہوجائے

لاہور(زیشان علی سے)پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام کنال کی مزید خوبصورتی  کیلئے 50 ہزار گلاب کے پودوں کی شجرکاری کا مسلم ٹائون موڑ پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان اور چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے پودا لگا کر کنال پر شجرکاری کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر  ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز ،ڈائریکٹر فنانس عثمان غنی، ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد ، پبلک ریلیشن آفیسر نادیہ طفیل سمیت دیگر آفسران موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوکر سے جلو موڑ تک دو  دن میں 50 ہزار گلاب کے پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔

موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی پہ قابو پانے کیلئے درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے قدرتی تحفہ اور ذریعہ ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے مزید کہاکہ شجرکاری کے فروغ سے ہی ہم ماحولیاتی آلودگی سے نجات پا سکتے ہیں جبکہ پی ایچ اے شجرکاری کے فروغ اور اس کی آگاہی کیلئے ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھول اور پودے زمین کا زیور ہیں ان کی حفاظت ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے اور درخت اور پودے انسانی اور حیوانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسرگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کنال نہر کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کیلئے 50 ہزار پھولوں کے پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ اس ٹارگیٹ کو دو میں پورا کرلیا جائے۔

پی ایچ اے نے گذشتہ سال بھی 5 گناہ زیادہ پودوں کی شجرکاری کی تھی اور آئندہ برس بھی اڑھائی لاکھ سے زائد پودے وزیر اعظم پاکستان عمران  کی کلین اینڈ گرین مہم ویژن کے مطابق  شہر بھر   لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کے دوسرے شہریوں کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …