کس سابق وزیر اعظم کے بیٹے کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؟

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)انسداد منشیات کی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ایفی ڈرین کیس میں جاری کیے گئے ہیں، اسی کیس میں ان کے شریک ملزم زنیر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد منشیات کی عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری کے باعث جاری کیے ہیں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسی ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے تاہم وہ عدالت سے ضمانت کے بعد جیل سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …