سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار….گرفتاری کس الزام کے تحت عمل میں لائی گئی…پڑھئے اس خبر میں

ملتان(میڈیا92 نیوز آن لائن)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جمشید دستی کو آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنے اور عملے کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنے کے کیس میں مظفر گڑھ پولیس نے ملتان سے گرفتار کرلیاہے۔ جمشید دستی ضلع مظفرگڑھ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ سرکاری پانی چوری کرنے کے کیس میں بھی جیل جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمشید دستی ایک کیس میں پیشی کیلئے عدالت میں آئے تھے جہاں سے گھر واپسی پر انہیں مظفر گڑھ پولیس نے گرفتار کرکے ملتان کے کینٹ تھانہ منتقل کردیاہے۔جمشید دستی کے دو گن مین اور پانچ ساتھی بھی اس مقدمہ میں نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …