لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کس نے کی؟،نیب نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں 63 ارب 75 کروڑ 98 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق نیب انکوائری، سرکاری اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا.محکمہ خزانہ پنجاب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اور ایل ڈی اے، ٹیپا کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی.

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سرکاری محکموں کو رنگ روڈ اتھارٹی سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، رنگ روڈ اتھارٹی کے مختص شدہ، استعمال شدہ بجٹ اور گرانٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی نیب کے ہدایت، سرکاری محکموں کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق مطابق رنگ روڈ اتھارٹی میں 10 سال کے دوران ہونے والی بھرتیوں، تنخواہوں، مراعات اور الائونس کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں

رنگ روڈ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن سے نیب لاہور نے انکوائری شروع کی ہے، ذرائع کے مطابق مبینہ کرہشن بے نقاب ہونے کے ڈر سے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا 42 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا،
دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ لاہور رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے متاثرین کو ادا کیے گئے اربوں، اراضی تاحال گورنمنٹ کے نام پر منتقل نہ ہو سکی، سرکاری افسران کی مجرمانہ غفلت سے 15 ارب 51 کروڑ روپے کی اراضی تاحال حکومت کے نام پر منتقل نہ ہو سکی،
ناقص ڈیزائن سے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں 4 ارب 36 کروڑ کی لاگت کا اضافہ کیا گیا، تعمیراتی نقائص کی بنا پر قومی خزانے کو 65 کروڑ 67 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، نجی ٹھیکیدار کو زائد ادائیگیاں کی گئیں، میٹیریل کی منظور شدہ لاگت سے زائد رقم ادا کی گئی، چیئرمین نیب نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں 63 ارب سے زائد کی کرپشن کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …