نوازشریف کی جانب سے بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے پنجاب گورنمنٹ کو موقف بھی سامنے آگیا

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)نوازشریف کا بیرون ملک قیام، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ایک بار پھر نامکمل قرار قرار دیدی گئیں.پنجاب حکومت نے نوازشریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات اٹھا دیئے.ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا، میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں،پنجاب حکومت نے نوازشریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں.

نواز شریف کے معالج کے خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے.ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پربھی تحفظات کا اظہارکرچکا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف کی رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمود ایاز، ڈاکٹر کامران خالد چیمہ، ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر فائزہ بشیر شامل ہیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان میڈیکل بورڈ میں اپنی مشاورت شامل نہ ہونے پر اعتراض کر چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …