پنجاب حکومت ترقیاتی فنڈز میں کتنے ملین کا کٹ لگانے کی تیاری کرنے میں مصروف؟ بزدار حکومت کا خوفناک منصوبہ آشکار

لاہور(میڈیا92 نیوز آن لائن)پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے خطیر رقم کا کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 3230 ملین روپے کا کٹ لگانے کی تیاری شروع کر دی۔مالی مشکلات کی وجہ سے اہم ترین فلاحی منصوبوں کے فنڈز سے کٹوتی ہوگی۔پنجاب حکومت رورل اور اربن سیوریج کے منصوبوں سے فنڈز کی کٹوتی کرے گی۔ارفع سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک کی اراضی حصول میں 600 ملین روپے کی کٹوتی کی تجویز بھی دے دی گئی ہے۔

راولپنڈی، ڈی جی خان اور شیخوپورہ کی ماڈل مارکیٹ کے فنڈز سے 500 ملین روپے کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی۔پنجاب اجالا پروگرام سے 200 ملین اور تیانجن یونیورسٹی کی ماسٹر پلاننگ سے 50 ملین کی کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی۔لاہور سدرن اور ویسٹرن رنگ روڈ کے فنڈز سے 350 ملین روپے کے فنڈ کی کٹوتی ہوگی۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …