گجرات کی رہائشی لڑکی میں کرونا وائرس کیسے پھیل گیا؟ ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیدیا

سیالکوٹ(میڈیا92 نیوز آن لائن)گجرات کی رہائشی 21 سالہ لڑکی میں کرونا وائرس کا شبہ پایا گیا جس پر ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد کرونا وائرس کی تشخیص کا مشورہ دے دیا .
دوسری جانب چین سے آنیوالے سلیمان خان نامی مسافر کو بخار کے باعث پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی 21 سالہ ماہ رخ دو فروری کو چین سے واپس آئی تھی جس کو کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سیالکوٹ کے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ماہ رخ چین میں ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کی طالبہ ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

ادھر چین سے ایک اور فلائیٹ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی جس کے بعد سلیمان خان نامی مسافر کو بخار کے باعث پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، سلیمان کا تعلق پشاور سے ہے۔

دوسری جانب چین کے صوبہ ہوبئی میں پھنسے طلبہ سمیت 2500 پاکستانی شہریوں نے چیئرمین سینیٹ کے نام مشترکہ خط لکھ دیا جس میں جلد از جلد چین سے انخلا یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …