سپریم کورٹ نے پختون خوا میں‌ نیا عہدہ تخلیق کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے پی کے میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ تخلیق کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے چیف سیکرٹری ،صوبائی سیکرٹری قانون اورایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کہا کہ بتایاجائے کتنے محکموں میں سپیشل سیکرٹری کاعہدہ قائم کیاگیا ہے ،عدالت نے سپیشل سیکرٹری کاعہدہ قائم کرنے کی سمری بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے نوٹس فوجداری مقدے میںدرخواست ضمانت کی سماعت کے دوران لیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیارولز آف بزنس میں سپیشل سیکرٹری کا عہدہ ہے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہاکہ رولزمیں سپیشل سیکرٹری کاکوئی عہدہ نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ من پسند افراد کو نوازنے کیلئے یہ عہدہ تخلیق کیاگیا،کیا کے پی کے کو قانون کے بجائے مرضی سے چلایا جا رہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …